ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر :کلگام میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا

جموں و کشمیر :کلگام میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ مڈبھیڑ میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا

Sun, 22 Jul 2018 22:50:58    S.O. News Service

سری نگر،22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ ہورہی ہے ۔ سیکورٹی فورسیز نے یہاں تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے خودوانی علاقہ میں گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کیذریعہ سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کے بعد یہ تلاشی مہم ایک مڈبھیڑ کی شکل میں تبدیل ہوگئی ۔ فوج بھی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ افسر کے مطابق مڈبھیڑ ابھی بھی جاری ہے ۔ واقعہ کی تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔


Share: